ترکش سپر اسٹار اسرا بلگیچ پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں
ترکش سپر اسٹار اسرا بلگیچ پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں
ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان اور ترکش سپر اسٹار اسرا بلگیچ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں۔
مشہور ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کی ہیروئن حلیمہ سلطان اور ترکش سپر اسٹار اسرا بلگیچ پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئیں جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اسرا بلگیچ پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ترکش اداکارہ کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسرا بلگیچ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
جاوید آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے ترانے سے متعلق کہا کہ آج رات زلمی کا ترانہ جاری کردیا جائے گا جس میں تمام ایمبیسیڈر ہوں گے۔
0 Comments