🌹مؤمن کی ایک علامت🌹

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مومن محبت کرنے والا ہوتا ہے۔اس سے محبت کی جاتی ہے۔ جو محبت  نہیں کرتا اورنہ اس سے محبت کی جاتی ہو ،اس میں کوئی بھلائی نہیں۔*

(تاریخ ابن عساکر ج 3 ،ص 22)

صاحبو!!!!!!

آپ بھی غور فرمائیں!

کیا آپ میں یہ علامت پائی جاتی ہے؟؟؟

اگر نہیں تو آج سے اس کے حصول کی کوشش کریں۔۔

مسلمانوں سے محبت کریں،

ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں،

ان کے خیر خواہ بنیں، 

پیارو محبت بانٹیں،

لوگ آپ سے محبت کرنے لگیں گے۔

🌹بعض لوگ غصے میں چیخ کرکہتے ہیں…

ہماری کوئی نہیں سنتا ,ہمیں کوئی نہیں چاہتا,ہم سے کوئی محبت نہیں کرتا،

ایسوں کی ناسمجھی ہےکہ وہ نفرت کے بدلے محبت ،سختی کے بدلے نرمی اور بداخلاقی کے بدلے حسن اخلاق چاہتے ہیں ..ایسانہیں ہوسکتا

۔۔۔۔کچھ چیزیں بانٹنے سے ملتی ہیں۔ لہٰذا آپ پیار ومحبت ،حسن اخلاق اور نرمی بانٹیں،یہ سب نعمتیں آپ کوبھی ملیں گی۔۔۔۔