موجودہ حالات میں ایک بہترین تحریر


ایک شخص ایک گرلز سکول کے باہر کھڑا بے چینی سے چھٹی ہونے کا انتظار کر رہا تھا، آخر وہ سکول کے گیٹ کیپر کے پاس گیا اور فلاں کلاس کی کسی لڑکی کا نام لے کر بولا، "پلیز اُسے اطلاع دے دیں کہ اُس کی ماں سیڑھیوں سے گر کے شدید زخمی حالت میں اِس وقت ہسپتال داخل ہے، اُس کی ماں نے مجھے اُسے لینے کیلئے بھیجا ہے، میں اُن کا محلے دار ہوں"


کچھ دیر کے بعد مذکورہ لڑکی سکول کے گیٹ پر آئی لیکن بغیر کسی پریشانی اور گھبراہٹ کے، اُس نے آتے ہی اپنے محلے دار سے پوچھا، "انکل! آپکو امی نے مجھے لینے کیلئے بھیجا ہے، تو پلیز پاسورڈ بتائیے؟" محلے دار یہ سوال سُن کر چونک گیا، کیونکہ اُسکے پاس کوئی پاسورڈ نہیں تھا۔


دراصل، اُن ماں بیٹی نے آپس میں ایک پاسورڈ رکھا ہوا تھا کہ جب بھی ہم میں سے کوئی مشکل میں ہو تو وہ کسی شخص کے ذریعے یا پھر فون پر اگر دوسرے کو اطلاع دینا چاہیں تو پہلے پاسورڈ بولیں گی، تاکہ یقین ہو جائے کہ مذکورہ واقعے یا حادثے کی خبر دیتے ہوئے اُن پر کسی قسم کا پریشر نہیں تھا، اور یوں وہ کسی بڑی پریشانی سے بچ سکیں گی۔ اور بعد ازاں جب محلے دار کی خبر کی تصدیق کی گئی تو وہ جھوٹ نکلی، اُس لڑکی کی ماں بھلی چنگی گھر میں موجود تھی۔


تو میرے عزیز دوستو! بڑھتی ہوئی مصروفیت اور نفسانفسی کے اِس عالم میں ہو سکتا ہے کوئی شخص اِس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں نقصان پہنچائے، تو ہمیں اپنا خیال خود کرنا ہوگا، خاص کر بیٹیوں والے ماں باپ کو ضرور اپنی حفاظت کا ایسا ہی کوئی بندوبست کرنا چاہئے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔“ آمین